We are continously updating: So re visit us Soon

22 Aug 2014

Nursing Quotes


I promised my doctor only one cup a day

Funny Quotations



دہلی میں 5سٹار ہوٹل بھی محفوظ نہ رہا، عیاشوں کی نرس کے ساتھ درندگی


نیو دہلی (نیوز ڈیسک) بھارتی وزیراعظم کی طرف سے ملک کے یوم آزادی پر خواتین کے خلاف جنسی جرائم کا ماتم کیا گیا اور اسی دن دارالحکومت کے ایک مشہور فائیو سٹار ہوٹل میں ایک نرس کو بدترین جنسی درندگی کا نشانہ بنا دیا گیا۔ ڈپٹی پولیس چیف کرونا کرن کا کہنا ہے کہ دو ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے اور نرس کا طبی معائنہ مکمل ہونے کے بعد اس کی نفسیاتی کونسلنگ کی جارہی ہے اطلاعات کے مطابق درندگی کا نشانہ بنائی جانے والی نرس کو دہلی کے عالمی شہرت یافتہ اوبرائے ہوٹل کے مالک کی بیمار بیوی کی دیکھ بھال کیلئے مقرر کیا گیا تھا۔ ایک اور پولیس افسرنے خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کو بتایا کہ ابتدائی معلومات کے مطابق ملزمان نرس کو زبردستی اٹھاکر اپنے کمرے میں لے گئے اور اسے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا۔ ملزمان نے اس کی عصمت دری کے بعد اسے خطرناک دھمکیاں دے کر چھوڑ دیا لیکن جب جمعہ کے روز انہوں نے دوبارہ اس پر حملہ آور ہونے کی کوش کی تو اس نے سارا معاملہ اپنے خاوند کے سامنے رکھ دیا۔ ہوٹل کی نمائندہ دیپکا شرمانے بتایا کہ ملزمان ہوٹل کے ملازم نہیں ہیں اور ان کے خلاف تحقیقات میں پولیس کے ساتھ مکمل تعاون کیاجارہا ہے۔

مردوں کا علاج، ISISکی جانب سے خاتون ڈاکٹر کو سخت ترین سزا

دمشق (مانیٹرنگ ڈیسک) خبر رساں ویب سائٹ ’’المصور نیوز‘‘ نے انکشاف کیا ہے کہ دولت اسلامی عراق و شام (آئی ایس آئی ایس) نے دیرالزور شہر سے ایک خاتون ڈینٹسٹ کو مرد مریضوں کا علاج کرنے کے جرم میں گرفتار کرکے قتل کردیا ہے۔ ویب سائٹ کے مطابق خاتون ڈاکٹر دوحہ دیاب کو دو دن قبل گرفتار کیا گیا اور بغیر کسی عدالت میں مقدمہ چلائے بغیر انتہائی مختصر وقت میں ہی اس کے قتل کا فیصلہ کردیا گیا۔ شامی حکومت کا کہنا ہے کہ اسی شہر میں پچھلے ایک ہفتہ کے دوران 700 شہریوں کو قتل کیا جاچکا ہے۔ دیرالزور شہر کے قبائل اور آئی ایس آئی ایس کے درمیان مفاہمت پچھلے دو ہفتون کے دوران شدت اختیار کرچکی ہے

وزن کم کرنے کے لئے ’ڈائٹنگ ‘کا سہارا لینے والے افراد خبردار ہو جائیں

ہیلسنکی (نیوزڈیسک) دنیا بھر میں وزن گھٹانے کے لئے ڈائیٹنگ (پرہیزی غذا) پر خصوصی توجہ دی جاتی ہے، کیوں کہ وزن گھٹانے میں غذا اہم کردار ادا کرتی ہے لیکن ایک نئی تحقیق نے اس نظریہ کو غلط قرار دیدیا ہے، جس کی مختلف وجوہات بیان کی گئی ہےں۔ تحقیق کے مطابق وزن گھٹانے کے لئے ایسی غذاﺅں سے پرہیز کیا جاتا ہے، جن میں کاربوہائیڈریٹس کی تعداد زیادہ ہوتی ہے، لیکن اس پرہیز کی وجہ سے جسم کو کاربوہائیڈریٹس کی طلب کا شدت سے احساس ہوتا ہے اور یہ کمی نتیجتاً زیادہ بھوک لگانے کا باعث بنتی ہے، جو بعدازاں وزن بڑھا دیتی ہے۔ دوسرا پرہیزی غذا میٹابولز میں بھی مسائل پیدا کرتی ہے، جو چھوٹے پٹھوں کے ضیاع کا باعث ہے اور بعدازاں یہی چیز دوبارہ وزن بڑھانے کا سبب بن جاتی ہے۔ اس تحقیق کا تیسرا اور دلچسپ پہلو یہ ہے کہ ماہرین کے مطابق وزن بڑھنے اور گھٹنے کا تعلق انسانی جینز پر بھی منحصر ہے۔ بعض اوقات انہیں جینز کی وجہ سے ایسا ہوتا ہے کہ ڈائیٹنگ کرنے پر وزن گھٹنے کے بجائے بڑھ جاتا ہے۔ فن لینڈ کے ماہرین نے اس نظریہ کی تشریح کے لئے 4ہزار 129 جڑواں افراد (1922مرد اور 2207خواتین) کو اپنی تحقیق کا حصہ بنایا۔ ماہرین نے 16،17،18اور 25سال کی عمر رکھنے والے ان جڑواں افراد سے ان کے قد، وزن، عمومی صحت اور سماجی تعلقات کے حوالے سے سوالات کئے، جن کا تجزیہ کرنے کے بعد یہ حقائق سامنے آئے کہ 34 فیصد خواتین اور 24 فیصد مردوں نے زندگی میں وزن کم کرنے کی ایک شعوری کوشش کی، جس سے ان کا 5کلو گرام وزن کم ہوا، جبکہ 15 فیصد خواتین اور 10 فیصد مردوں نے زندگی میں دوبار وزن کم کرنے کی شعوری کوشش کی۔ اس تحقیق میں دلچسپ نتیجہ یہ سامنے آیا کہ وہ لوگ جنہوں نے کبھی بھی وزن کم کرنے کی شعوری کوشش نہیں کی وہ شعوری کوشش کرنے والوںکی نسبت زیادہ وزن گھٹانے میں کامیاب رہے، بلکہ جنہوں نے وزن گھٹانے کی شعوری کوشش کی، وہ اس دوران وزن کم کرنے کے بجائے بڑھا بیٹھے، اور ایسا صرف ان کے جینز کی وجہ سے ہوا۔ تحقیق کے آخر میں ماہرین کا کہنا تھا کہ وزن گھٹانے کے لئے غذا کم نہیں کرنی چاہیے بلکہ اس کا استعمال سمجھداری، احتیاط اور مناسب مقدار میں کریں۔ اس کے علاوہ وزن گھٹانے کے لئے روزانہ 30 منٹ کی ورزش کو ضرور معمول بنائیں۔

معدہ کو طاقتور بنانے کیلئے عرق الائچی کا استعمال کیا جائے،

لاہور(پ ر) ،محمد علی جناح میڈیکل کمپلیکس کے چیئرمین بشیر مہدی نے کہا ہے کہ تلی ہوئی اورچٹ پٹی اشیاء کھانے سے معدہ کمزور ہوجاتا ہے جس سے مختلف بیماریاں پید ا ہوتی ہیں،معدہ کو طاقت ور بنانے کے لئے عرق الائچی کا استعمال کیا جائے ،ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ ہماری تقریبات میں پھل اور سبزیوں کااستعمال نہیں ہوتا بلکہ مٹھائیاں اور مرچوں سے بھر پوراشیاء ہوتی ہیں جن کے کھانے سے عوام مختلف بیماریاں پیدا ہوتی ہیں،عوام میں مٹھائیوں کے بجائے پھل کے استعمال کے لئے شعور اجاگر کیا جائے ،عوام کو بتایا جائے کہ مٹھائیوں کے استعمال سے کون کون سی بیماریاں پیدا ہوتی ہیں،ملاوٹ شدہ مصالحہ بہت ہی نقصان پہنچاتے ہیں،بازاری کھانوں میں ناقص مصالحے استعمال کئے جاتے ہیں جن سے انسان بہت جلد بیماریوں میں گھر جاتا ہے اور اس کے لئے بہت سے مشکلات پیدا ہوتی ہیں،بازاری کھانوں سے ہرممکن پرہیزکیا جائے،
گھر میں پکے کھانوں کو ترجیحی دی جائے ،صاف برتنوں میں کھانا کھایاجائے اورکھانے سے قبل ہاتھ ضروردھوئے جائیں 

افریقی ملک میں ڈاکٹروں کو ہڑتال کرنا بہت مہنگا پڑا

ابوجا (نیوز ڈیسک) ہمارے ہاں ینگ ڈاکٹر گاہے گاہے ہڑتال کرتے رہتے ہیں مگر تاحال اس مسئلے کا کوئی پائیدار حل تلاش نہیں کیا جاسکا، نائجیریا میں بھی ڈاکٹروں نے حکومت کے خلاف ہڑتال کر دی لیکن حکومت نے بلا جھجھک اس مسئلے کا مستقل حل کرتے ہوئے 16000 ڈاکٹروں کو ملازمت سے فارغ کردیا۔ صدر گڈ لک جوناتھن نے سارے ملک کے سرکاری ہسپتالوں کے ہڑتالی ڈاکٹروں کو برخاست کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ ڈاکٹروں کو حکومت سے شکایت تھی کہ ان کے ساتھ کئے گئے وعدوں پر عمل نہیں کیا گیا تھا جس پر یکم جولائی سے ہڑتال پر چلے گئے تھے۔ حکومت نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ صحت کے شعبے کو درپیش مسائل کے حل کیلئے یہ اقدام کیا گیا ہے۔ ریذیڈنٹ ڈاکٹروں کو فارغ کئے جانے سے جو خلا پیدا ہوا ہے اسے پر کرنے کیلئے ہسپتالوں کو ایڈمنسٹریٹرز کو حکم دیا گیا ہے کہ وہ چھ ماہ کے کنٹریکٹ پر جزوقتی ڈاکٹر بھرتی کریں۔ دوسری جانب نیشنل ایسوسی ایشن آف ریذیڈنٹ ڈاکٹرز کے چیئرمین بریل عبدالائی نے صدر کے فیصلے کو خلاف قانون قرار دیا ہے اور خصوصاً ریذیڈنسی ٹریننگ پروگرام کے معطل کئے جانے کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا ہے

پر سکون نیند کےلئے مفید غذائیںFood for good sleep

Food for Good Sleep
پیرس (نیوز ڈیسک) دن بھر کی مصروفیت اور تھکاوٹ کے بعد اچھی اور پرسکون نیند بہت ضروری ہوتی
 ہے کیونکہ اس کے بغیر ہم اگلے دن کیلئے تازہ دم نہیں ہوسکتے۔ دور جدید کے مسائل اچھی نیند کے حصول کو بہت مشکل بنا چکے ہیں اور اگر آپ بھی اس مسئلہ کا شکار ہیں تو مندرجہ ذیل تدابیر آپ کی مدد کرسکتی ہیں۔
-1 دودھ کو روزمرہ غذا کا لازمی حصہ بنائیں کیونکہ یہ معدے کی تیزابیت کو ختم کرتا ہے اور جسم کو پرسکون رکھتا ہے۔
-2 اگرچہ چائے اور کافی نیند کیلئے منفرد اثرات کی حامل ہیں لیکن سبز چائے ایک مفید مشروب ہے کیونکہ اس میں پائی جانے والی تھیانین پرسکون میں مدد دیتی ہے
« »