ابوجا (نیوز ڈیسک) ہمارے ہاں ینگ ڈاکٹر گاہے گاہے ہڑتال کرتے رہتے ہیں مگر تاحال اس مسئلے کا کوئی پائیدار حل تلاش نہیں کیا جاسکا، نائجیریا میں بھی ڈاکٹروں نے حکومت کے خلاف ہڑتال کر دی لیکن حکومت نے بلا جھجھک اس مسئلے کا مستقل حل کرتے ہوئے 16000 ڈاکٹروں کو ملازمت سے فارغ کردیا۔ صدر گڈ لک جوناتھن نے سارے ملک کے سرکاری ہسپتالوں کے ہڑتالی ڈاکٹروں کو برخاست کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ ڈاکٹروں کو حکومت سے شکایت تھی کہ ان کے ساتھ کئے گئے وعدوں پر عمل نہیں کیا گیا تھا جس پر یکم جولائی سے ہڑتال پر چلے گئے تھے۔ حکومت نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ صحت کے شعبے کو درپیش مسائل کے حل کیلئے یہ اقدام کیا گیا ہے۔ ریذیڈنٹ ڈاکٹروں کو فارغ کئے جانے سے جو خلا پیدا ہوا ہے اسے پر کرنے کیلئے ہسپتالوں کو ایڈمنسٹریٹرز کو حکم دیا گیا ہے کہ وہ چھ ماہ کے کنٹریکٹ پر جزوقتی ڈاکٹر بھرتی کریں۔ دوسری جانب نیشنل ایسوسی ایشن آف ریذیڈنٹ ڈاکٹرز کے چیئرمین بریل عبدالائی نے صدر کے فیصلے کو خلاف قانون قرار دیا ہے اور خصوصاً ریذیڈنسی ٹریننگ پروگرام کے معطل کئے جانے کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا ہے
No comments:
Post a Comment