We are continously updating: So re visit us Soon

22 Aug 2014

پر سکون نیند کےلئے مفید غذائیںFood for good sleep

Food for Good Sleep
پیرس (نیوز ڈیسک) دن بھر کی مصروفیت اور تھکاوٹ کے بعد اچھی اور پرسکون نیند بہت ضروری ہوتی
 ہے کیونکہ اس کے بغیر ہم اگلے دن کیلئے تازہ دم نہیں ہوسکتے۔ دور جدید کے مسائل اچھی نیند کے حصول کو بہت مشکل بنا چکے ہیں اور اگر آپ بھی اس مسئلہ کا شکار ہیں تو مندرجہ ذیل تدابیر آپ کی مدد کرسکتی ہیں۔
-1 دودھ کو روزمرہ غذا کا لازمی حصہ بنائیں کیونکہ یہ معدے کی تیزابیت کو ختم کرتا ہے اور جسم کو پرسکون رکھتا ہے۔
-2 اگرچہ چائے اور کافی نیند کیلئے منفرد اثرات کی حامل ہیں لیکن سبز چائے ایک مفید مشروب ہے کیونکہ اس میں پائی جانے والی تھیانین پرسکون میں مدد دیتی ہے
۔
-3 پھلوں میں فائبر اور میٹھا ہوتا ہے، اگر آپ سیب یا کیلے جیسے پھلوں کا استعمال کریں تو نیند کے دوران شوگر کا لیول کم نہیں ہوگا اور آپ سکون سے سو سکیں گے۔
-4 خشک اور گری در میوہ جات میں بھی میٹھا اور فائبر موجود ہوتا ہے اور خصوصاً باداموں میں پایا جانے والا میگنیزیم نیند کیلئے بہت مددگار ہے۔
-5 گندم کے بسکٹ میں وٹامن بی ہوتا ہے جبکہ مونگ پھلی کے مکھن میں پروٹین پائی جاتی ہے اور یہ دونوں چیزیں ہی بدخوابی کا بہترین علاج ہیں۔
-6 میگنیزیم اور پوٹاشیم سے بھرپور انڈے اچھی نیند کا راز ہیں۔ اسی طرح اس میں پایا جانے والا امائینو ایسڈ بھی نیند آور ہے۔ بہتر یہ ہے کہ روزانہ ایک ابلا ہوا انڈا کھائیں۔
-7 پنیر میں کیلشیم پایا جاتا ہے جو ذہنی دباﺅ کو کم کرتا ہے اور اعصاب کو پرسکون رکھتا ہے جس کی وجہ سے نیند بھی پرسکون رہتی ہے۔ سمندری غزا جیسا کہ ٹونا اور سالمن مچھلی صحت بخش چکنائی اور امیگا 3 مینٹی ایسڈ سے بھرپور ہوتی ہے اور دماغ کو پرسکون کرکے اچھی نیند کو یقینی بناتی ہے۔

No comments:

Post a Comment

« »